اسپنسر آئی اسپتال بحالی اور تزئین و آرائش کے کاموں کے بعد 6 اپریل کو کھول دیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی(بلدیات ٹائمز)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت تمام اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور شہریوں کو معیاری طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسپتال کی تمام سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے، اسپنسر آئی اسپتال کو بحالی اور تزئین و آرائش کے کاموں کے بعد 6 اپریل کو کھول دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسپنسر آئی اسپتال میں جاری ترقیاتی، مرمتی اور اپ گریڈیشن کے کاموں کا تفصیلی معائنہ اور متعلقہ حکام کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر مہوش مٹھانی، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر وارڈز، آپریشن تھیٹر، او پی ڈی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اور تمام وسائل شفاف انداز میں استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت کے پیشِ نظر طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز مہوش مٹھانی نے میئر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے لیے جدید تشخیصی آلات، لیزر ٹیکنالوجی اور ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں موتیا، گلوکوما، ریٹینا کے امراض، بچوں کی آنکھوں کے مسائل اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کا علاج شامل ہوگا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق تزئین و آرائش کے بعد جدید انفیکشن کنٹرول سسٹم، آرام دہ انتظار گاہیں اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اسپنسر آئی اسپتال جلد ازسرِنو جدید اور مفت طبی سہولیات کے ساتھ اپنی خدمات بحال کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button