لاہور(بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام)بلدیہ عظمٰی لاہور کو ٹی ٹی آئی پی ٹیکس اور نقشہ فیس کی مد میں ریکارڈ آمدن وصول ہوئی ہے۔جنرل بس اسٹینڈ کی آمدن میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔لاہور پارکنگ کمپنی کی طرف سے پارکنگ فیس کا شیئر ادا نہ کرنے کی وجہ سے اس مد میں آمدن زیرو ہے۔ٹی ٹی آئی پی ٹیکس کی مد میں رواں سال ہدف 6 ارب 60 کروڑ روپے تھا جبکہ یکم جون تک کے اعداد و شمار کے مطابق 6 ارب 5 کروڑ روپے کے مقابلے میں 8 ارب 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔ریکوری 135 فیصد ہے۔نقشہ فیس جس کا سالانہ ہدف 40 کروڑ روپے ہے۔یکم جون تک 36 کروڑ 71 لاکھ روپے کے ہدف پر 35 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔نقشہ فیس کی ابتدائی 11 ماہ میں ریکوری 11 فیصد ہے تاہم شعبہ پلاننگ کے مطابق اب تک 39 کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک 100 فیصد سے زائد ریکوری کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سے قبل نقشہ فیس کی مد میں ایم سی ایل 20 کروڑ روپے کے قریب تک ہی ریونیو حاصل کر سکی تھی۔انفورسمنٹ فائن کی آمدن ریکارڈ میں زیرو ہے۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کے مطابق نقشہ فیس کی مدمیں 15 جون تک آمدن 39 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
11 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
5 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
6 دن ago


