وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس،محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرزسمیت تمام افسروں کو خودفیلڈ میں جانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں بہترین انتظامات کا حکم دیااور عوام سے پنجاب میں امن وامان قائم کرنے کی اپیل کی اور انتظامیہ کوجلوس کے راستوں میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگانے کا حکم دیاہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام محکموں کو عیدالاضحی پر بہترین کام کرنے اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے مثالی اشتراک کارپر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ محرم الحرام انتظامات پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کہا کہ توجہ ، لگن اور محنت سے کام کرنے والے تمام افسران اور اہلکار شاباشی کے مستحق ہیں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ، انٹیلی جنس، پولیس ،سپیشل برانچ، سی سی ڈی اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے زبردست کام کیا۔تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اور آر پی اوز نے بہترین کام کیا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ تمام ڈیپارٹمنٹ نے عمدہ کام کیا ہے۔ تمام محکمہ جات نے بہترین اور ہم آہنگی اور محنت سے کام کیا۔ پہلی بار قربانی پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے۔ تمام ڈیپارٹمنٹ نے ہوائی باتوں کی بجائے حقیقی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عوام کے تحفظ اور خدمت کا نیا معیار قائم کیا گیا ہے۔ ہوم منسٹر اور ہوم سیکرٹری کو عمدہ کارکردگی پر شاباش دینا چاہوں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پہلی بار صاف ستھرا پنجاب دیکھا ، کہیں گندگی کے ا نبارنظر نہیں آئے، منسٹر بلدیات اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔پچھلی عید سے یہ عید بہتر تھی، پچھلے محرم سے یہ محرم سہولت، انتظامات اور ہر لحاظ سے بہتر نہیں بلکہ بہترین ہونا چاہیے۔ پچھلے سال کے انتظامات کو اس سال مزید بہتر اور شاندار ہونا چاہیے۔ عین سخت دوپہر کے وقت گرمی کے دوران جلوس کے روٹس پر چھڑکاؤ کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔حساس علاقوں میں خصوصی طور پر حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔پنجاب میں ہر ایک مجلس اور جلوس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ علماء کرام رائے عامہ کے لیڈر ہیں، ان کے تعاون پر مشکور ہوں۔ ایران پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ایران میں ظلم کی وجہ سے تمام مسلمان تکلیف میں ہیں، اس موقع پر سخت روی اختیار کرنامناسب امر نہیں۔عام آدمی اور کریمنلز میں فرق کرنا بہت ضروری ہے،مجرموں سے رعایت نہیں کرنی چاہیے لیکن عام آدمی کے ساتھ اچھا سلوک ہماری ذمہ داری ہے۔ تمام مذاہب اور تمام مسالک کے لوگوں کوعزت و احترام دینا ہماری ذمہ داری ہے۔جلوس اور مجالس کے شرکا کے چھوٹے چھوٹے مسائل سننا اور حل کرنا ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ تین درجاتی سیکورٹی قائم کی گئی ہے،چیکنگ اور مانیٹرنگ ضروری ہے۔پچھلے سال ہونے والے اسلام آباد سانحہ کی وجہ سے مختلف درجات پر سیکورٹی ضروری ہے۔تمام ڈی پی اوز اور آر پی اوز فیلڈ فارمیشن پولیس کو خود کش حملہ آور کو گرم چادر اور دیگر علامات سے پہنچاننے کی تربیت دی جائے۔فیلڈ فارمیشن کو ہر صورت الارمنگ اور ہائی الرٹ کی صورت میں تیاررکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ پینک بٹن لگانے پر سیف سٹی حکام کو شاباش دیتی ہوں۔مجالس اور جلوس کے شرکا کے لئے کیو آر کوڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ ایمرجنسی کی صورت میں کیو آر کوڈ ، پینک بٹن دبانے سے ایمرجنسی سسٹم فعال ہوجائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام مسالک کی مساجد حکومت پنجاب کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ آئمہ کرام سے محرم الحرام امن و امان اور عقیدت و احترام سے منانے کی اپیل کرتی ہوں۔ مشکوک فرد یا حرکت کی صورت میں پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی جائے۔سول ڈیفنس کو بھی فیلڈ فارمیشن شامل رکھا جائے۔ عاشورہ ایام میں سیکورٹی کیلئے فرضی مشقیں بھی کی جائیں گی۔ محرم الحرام میں سیکورٹی کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے جائے۔ ہر ضلع میں کنٹرول روم قائم ہیں، کنٹرول روم میں ہر صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات موجود ہونے چاہئیں۔ڈرون اڑانے پر پابندی ہے تاہم پولیس اور انتظامیہ سیکورٹی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کی مجاز ہے۔ سیکورٹی کیلئے ٹیکنالوجی کو پوری طرح استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں سیف سٹی کی 80 90/ فیصد کوریج ہے،جہاں کوریج نہیں وہاں پرائیویٹ کیمروں کو سیف سٹی سے لنک کیا جائے۔ لاؤڈ سپیکر پر پابندی پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے، بعض مقامات پر اب بھی لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال کیا جارہا ہے۔ کومبنگ آپریشن جاری رہنے چاہئیں، جس سے انفارمیشن ملتی ہے، متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو اشتراک کار یقینی بنانا چاہیے۔ انٹیلی جنس شیئرنگ اور کوآرڈینیشن کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کے موسم میں لوگوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے، ریسکیو 1122 ، آگ بجھانے والے آلات سمیت ہر چیز لائن اپ ہونی چاہیے۔محرم الحرام روٹس میں ہوٹل اور سرائے وغیرہ کی پوری مانیٹرنگ کی جانی چاہیے۔ محرم الحرام روٹس میں کھلے مین ہول، آوار کتے وغیرہ نظر نہ آئیں۔نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں پر کڑی نظررکھی جائے، اشتعال انگیز ی کرنے والوں کو روکنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے حکم دیا کہ محرم الحرام کے دوران بہترین ٹریفک مینجمنٹ کی جائے تاکہ عوام کو دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو روٹس کی صفائی ، چھڑکاؤ اور خوشبو وغیرہ کا اہتمام کرنا چاہیے۔اعزا داروں اور مجالس کے شرکاکو احساس دلانا چاہیے کہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔ پنجاب گرمی کی شدید لہر سے گزر رہا ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے تمام روٹس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں۔ پنجاب بھر میں ایک ہی طرز پر ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں۔محرم الحرام کے روٹس پر پانی کا چھڑکاؤ کرنا چاہیے، روٹس کی نشاندہی کیلئے سائن بورڈ بھی لگائے جائیں۔محرم الحرام کے روٹس کو تعمیراتی میٹریل سمیت دیگر رکاوٹوں سے پاک کرکے کلیئرکیا جائے۔روٹس کے راستوں پر کھلے مین ہولز اور سیوریج وغیرہ کوآج ہی کور کیا جائے۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر حکام کو متنبہ کررہی ہوں ، کوئی کھلا مین ہول نظر نہ آئے۔ مین ہول کے اندر نیٹ لگانے کی ہدایت کی گئی تھی اس کی چیکنگ جلد کی جائے گی۔ روٹس پر اعزا داروں کیلئے ریسکیو 1122 ، کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال بھی موجود ہونے چاہئیں۔

جواب دیں

Back to top button