وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعدے کی تکمیل۔۔داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب کا ٹاؤن ہال میں انعقاد کیا گیا۔ واگزار کروائی گئی 20 کمال اراضی کے 234 مالکان میں 600 ملین سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے گئے۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین ، معاون خصوصی برائے اے آئی علی ڈار ،معاون خصوصی راشد نصراللہ ،وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب ،ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈی سی لاہور نے شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے قائد مسلم لیگ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشہور ہیں۔ داتا دربار توسیعی منصوبہ ،شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک روانی میں واضح اضافہ کرے گا۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اندرون لاہور کے دم توڑتے حسن کو نئی جہت بخشی ہے۔ اندرون لاہور صرف علاقہ نہیں،میرا محلہ اور زندگی کی جمع پونجھی ہے۔ جن لوگوں کی دوکانیں اس منصوبے کی زد میں آئی ہیں،جلد انہیں دوکانیں بھی دی جائیں گی۔
صوبائی وزیر نے معمر خاتون کو چیک ادائیگی وقت گلے لگایا۔بیوہ اور معذور افراد نے خصوصی کاوش پر صوبائی وزیر بلال یاسین اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے کہا کہ داتا کی نگری کا حسن دوبالا کرنے پر قائد میاں نواز شریف کے دلی مشکور ہیں۔ معاون خصوصی راشد نصراللہ کا کہنا تھا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا خواب ،لاہور کو تاریخی حیثیت کو بحال کرنا ہے۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب نے کہا کہ لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد لاہور بالکل ایک نیا شہر ہوگا۔





