بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا

۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے ایک غیر قانونی تعمیر کو مسمار جبکہ چھ کو سربمہر کر دیا۔یہ آپریشن ایوب روڈ،مائی کامی روڈ،گھوڑے شاہ روڈ،حق نواز روڈ،اور شیر شاہ روڈ کے علاقوں میں کیا گیا۔






