محرم الحرام اور متوقع مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے شہریوں کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق جاری کردہ ہدایات کے تحت نہ صرف نئی چھٹیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے بلکہ تمام جاری چھٹیاں بھی فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں کوئی بھی واسا افسر سیکرٹری ہاؤسنگ کی پیشگی منظوری کے بغیر چھٹی حاصل نہیں کر سکے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام اور مون سون کے دوران نکاسیٔ آب، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سے متعلق تمام ٹیمیں مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام واسا اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے افسران اور عملہ ہر وقت تیار رہے جبکہ مشینری، ایمرجنسی رسپانس ٹیموں اور کنٹرول رومز کو مکمل فعال حالت میں رکھا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر خصوصی انتظامات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر سیوریج، نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ مون سون کے دوران شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمت میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق صوبہ بھر میں واسا اداروں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ محرم الحرام اور مون سون کے دوران شہریوں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Read Next
1 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
2 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
2 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
3 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
3 دن ago






