وزیراعلٰی مریم نوازشریف کے سموگ کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے وژن کو پنجاب کے پہلے گرینڈ پلان کی شکل دے دی گئی -’پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024‘ کو حتمی شکل دے دی گئی، کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کیاگیا-سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس نے ماحولیاتی تحفظ پالیسی اور ایکشن پلان کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا- پنجاب کے سیکرٹری انوائرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجہ جہانگیر انورنے مجوزہ مسودہ اجلاس میں پیش کیااور تفصیلی بریفنگ دی – سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 کے مسودے کے معیار کی تعریف کی اور ٹیم کو شاباش دی- سینئروزیر نے ہدایت کی کہ پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جائے-اجلاس میں پلانٹ فار پاکستان مہم کو تیز، متاثرہ سیکٹرز میں گرین انوسٹمنٹ کرنے، تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا- بارش کا پانی ذخیرہ کر کے سرکاری عمارتوں میں استعمال میں لانے کی تجویزدی گئی اور مختلف اضلاع میں تجرباتی پروگرام شروع کرنے پر غور کیا گیا-پانی کے معیارکا تجزیہ کرنے کیلئے واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم، زیر زمین پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے قوانین متعارف کرانے کی بھی تجویز پر غور کیا گیا- پانی کی بچت کیلئے آبپاشی میں جدید طریقے متعارف کرانے کی تجویزاور پوٹھو ہار اورروہی کے علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا- اجلاس میں جنوبی پنجاب کو قحط سے بچانے کے خصوصی مینجمنٹ پلان شروع کرنے کی تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا – چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو ماحول دوست بلاسود قرضے دینے کی بھی تجویزپیش کی گئی-سیکرٹری ماحولیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اقدام کا مقصد کلائیمٹ چینج کے مقابلے کی بہتر صلاحیت پیدا کرنا ہے-موسمیاتی تبدیلی درجہ حرارت اور گرمی کی شدت بڑھا رہی ہے-موسمی تبدیلی کا نتیجہ سیلاب، قحط اور جنگلات میں آگ لگنے جیسے واقعات کی شکل میں سامنے آرہا ہے-پنجاب میں ہر سال تقریباً 95 ہزار کلو ٹن گرین ہاوس گیسز اور 7 ہزار 17 کلو ٹن مضر صحت گیسز کا اخراج ہورہاہے- لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ڈی جی خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولنگر، بہاولپور اور ملتان ہائی ٹمپریچر ہاٹ سپاٹ برقرارہیں -سینئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہاکہ موسم کی تبدیلی انسانی زندگی اورموت کا معاملہ ہے، موسم کی تباہی زندگی کی تباہی بن رہی ہے-وزیراعلی پنجاب کا وژن انسانوں اور جانداروں کی جان بچانا ہے- اقدامات کے علاوہ عوام کے ہر طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ درخت لگانا،ماحول کو زہروں سے پاک کرنا کیوں ضروری ہے- سیکرٹری انوئرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجہ جہانگیرانور، اربن یونٹ کے سی ای او عمر مسعود، ماہرین ماحولیات اور دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے-
Read Next
19 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
23 گھنٹے ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
2 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
2 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
Related Articles
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
3 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،وسیم احمد ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ،اسامہ مجید چیمہ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز ایل ڈی اے تعینات
3 دن ago

