وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سپریم اپلیٹ کورٹ رجسٹری بلتستان کی نئی بلڈنگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان کے عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔ حکومت گلگت بلتستان وکلاء پرٹیکشن بل کا بل جلد کابینہ سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کریگی۔ اپلیٹ کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کا مسئلہ زیر سماعت ہے۔ حکومت ججوں کے کیس کو واپس لینا چاہتی ہے اس حوالے سے اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج جسٹس سردار شمیم خان ہماری رہنمائی کریں۔ ہماری ترجیح ہے کہ اپیلیٹ کورٹ کے ججز کی تعیناتی کا مسئلہ جلد حل ہو۔

وزیر اعلٰی نے مزید کہا کہ سکردو میں وکلاء کے بار رومز کا منصوبہ اسی سال منظور کرینگے۔ گلگت بلتستان میں تمام ججز کا انصاف کی فراہمی میں کردار مثالی رہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اس سال کے سالانہ ترقیاتی پلان میں عدلیہ کے لیے خطیر رقم مختص کی ہے۔ نئی رجسٹری کے لیے فرنیچر کی فراہمی کو بھی ممکن بنائینگے۔






