پنجاب کے ہسپتالوں میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر علاج کریں گے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی منظوری دے دی، خصوصی اجلاس میں بتایاگیاکہ نواز شریف انسٹی آف کارڈیالوجی سرگودھا 15 جولائی،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 31 جولائی،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا 15 اگست کوممکنہ طورپر افتتاح کیاجائے گا-سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا، این ایس انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ،اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ہیلتھ کئیر کی سروس ڈلیوری کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی باقاعدہ منظوری دے دی-پنجاب کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں شارٹ ٹرم سروس کے لیے اوورسیز پاکستانی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے گا-تجرکار اور اچھے شہرت کے حامل پاکستانی اور غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شارٹ ٹرم سروس کے لیے پنجاب میں لایا جائے گا-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت آنے والے ڈاکٹرز کو بہتر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا-ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت بیرون ملک سے آنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو آٹھ ایڈوانس سرجریز کی اجازت ہوگی-ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی تعیناتی کے لیے 12 ہسپتال منتخب کیے گئے۔بیرون ملک پاکستانی اور فارن نیشنل سپیشلسٹ ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لیے اہل ہوگا -ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لئے ڈاکٹر کے لئے پوسٹ گریجوایٹ ہونا،3 سال بیرون ملک کا فیلوشپ تجربہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازم ہے-ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت بیرون ملک سے آئے ڈاکٹر کو پنجاب میں 15 دن کام کرنا لازمی ہوگا-وزیر اعلی مریم نواز شریف کو ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام ڈیش بورڈ پیش کیا گیا، جلد از جلد لائیو کرنے کا فیصلہ کیاگیا-ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لئے آپریشنل ویب پورٹل قائم کیا جائے گا-پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن، کریڈنشل،کمٹمنٹ،تصدیق لازمی ہے-ادائیگی اور رپورٹنگ اور تعیناتی کے بارے میں معلومات درج ہونگی-بیرون ملک سے آئے ڈاکٹرز پنجاب لے لوکل سٹاف کو بھی ٹریننگ دیں گے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نرسنگ سیکٹر کے لیے بھی ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی طرز پر نیا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں بیسٹ ہیومن ریسورس لانا میرا مشن ہے-باہر سے آنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور نرسزکو بہترین پیکج دیا جائے گا-ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز بہت ایفیشینٹ ہونے چاہئیں -نرسنگ کیئر ہر چیز بدل دیتی ہے- نوازشریف کینسر ہسپتال میں بہترین ٹرینڈ ڈاکٹر یا نرس کا خیر مقدم کریں گے۔بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پنجاب کے 22 ملین مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔سی ایم چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بچوں کے دل کی 13550 مفت سرجریاں مفت مکمل کی گئی۔پنجاب میں ادویات 7 لاکھ 28 ہزار مریضوں کو انکی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کی گئیں -نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا کیپیٹل ورک مکمل ہو گیا- نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا 15 جولائی کو افتتاح کرنے کی منظوری دے دی گئی -نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی شارٹ ویڈیو پیش کی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ٹیم اور آئی ڈی اے پی کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کے تعمیراتی معیار کو سراہا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا سعودی عرب کے بڑے ہسپتال جیسا لگ رہا ہے۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا پیکیج اے اور بی 31 جولائی کو مکمل ہو جائے گا-وزیر اعلی پنجاب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کینسر ہسپتال کا افتتاح 31 جولائی 2026ء کو کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ وزیر اعلی مریم نواز شریف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا 15 اگست کو افتتاح کریں گی-جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں 10 جولائی تک بھرتیاں مکمل ہو جائیں گی-
Read Next
1 دن ago
پنجاب اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ کے 115 ارب 18 کروڑ سمیت مجموعی طور پر 270 ارب 53 کروڑ روپے کے 10 مطالبات زر منظور
1 دن ago
”پرواز کارڈ“ سکیم کے تحت 135 نوجوانوں کا گروپ 28 جون کو بیرونِ ملک روانہ ہو رہا ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز
1 دن ago
*عزادارانِ اہلِ بیتؑ کے تحفظ،امن اور سہولت کیلئے مریم نواز شریف نے فرنٹ لائن پر کھڑے ہوکرمانیٹرنگ کی کمانڈ خود سنبھال لی۔*
2 دن ago
پنجاب میں میرج ہالز، مارکیز، فارم ہاؤسز اور بڑے فوڈ چین کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا فیصلہ
2 دن ago






