وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلام اُس حسینؑ پر جس نے دینِ محمدؐ کی سربلندی اور اسلام کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا کی تپتی ریت پر لکھی گئی قربانی، صبر، استقامت اور وفا کی داستان قیامت تک انسانیت کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی امتِ مسلمہ کا لازوال سرمایہ ہے۔ نواسۂ رسولؐ نے باطل کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹانا قبول کیا اور اپنے خون سے اسلام کی آبیاری کرتے ہوئے حق اور انصاف کا پرچم ہمیشہ کے لیے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ ہمیں عزت، غیرت، صبر، استقامت اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کربلا کا ہر شہید وفا، ایثار اور قربانی کی زندہ تفسیر ہے جبکہ حضرت امام حسینؑ کی شہادت نے انسانیت کو ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کا حوصلہ عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا کے مظلوموں کو کربلا سے امید، حوصلہ اور استقامت کا پیغام ملتا ہے اور حسینؑیت انسانیت، عدل، حریت اور کردار کی سربلندی کا استعارہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یومِ عاشورہ کے موقع پر شہدائے کربلا کی یاد میں ہر دل سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک حق و باطل کی پہچان اور حق و انصاف کے لیے جدوجہد کی علامت ہے۔ حضرت امام حسینؑ نے امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ حق کی خاطر ہر قربانی چھوٹی ہے اور ظلم و جبر کے سامنے خاموش رہنا اہلِ حق کا شیوہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ اہلِ بیتؑ سے محبت اور عقیدت کو اپنی پہچان بنایا ہے جبکہ سندھ کے صوفیاء نے کربلا کے پیغامِ عشق، وفا اور قربانی کو نسل در نسل منتقل کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی رحہ کے کلام میں بھی کربلا کا درد اور حضرت امام حسینؑ سے محبت نمایاں طور پر جھلکتی ہے اور "یا حسینؑ” کی صدا آج بھی مظلوم انسانیت کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہے۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ یومِ عاشورہ کے موقع پر سندھ بھر میں مجالس اور جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور سندھ حکومت عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات اور پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ربِ کائنات ہمیں حضرت امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی تعلیمات پر عمل کرنے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
Read Next
1 دن ago
*وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے علماء اہلسنت کے وفد کی ملاقات*
4 دن ago
*سندھ اسمبلی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی*
6 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک مشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ نے مالی سال 2026.27 کا بجٹ پیش کردیا،تنخواہ اورپنشن میں 7 فیصد اضافہ، کم ازم کم اجرت بڑھاکر 43 ہزار مقرر
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محصولات جمع کرنے والے محکموں کا اجلاس*
Related Articles
گندم ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کا حکم،گندم ذخیرہ کرنے کے طریقہ کار کو ریگولیٹ کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ
1 ہفتہ ago
*ملیر کے عوام کےلئے خوشخبری، این آئی سی وی ڈی اور حسن سلیمان ہسپتال میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
2 ہفتے ago




