بلدیہ عظمیٰ کراچی کا مالی سال 2026-27 کے لئے 60,451.430ملین روپے کا بجٹ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کامالی سال 2026-27 کے لئے 60,451.430ملین روپے کا بجٹ سٹی کونسل میں پیش کردیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 2026-27 کے لئے مجوزہ بجٹ میں کل آمدن ساٹھ ہزار چار سو اکیاون اعشاریہ چار تین صفر (60,451.430)ملین روپے، جبکہ مجموعی اخراجات ساٹھ ہزار چار سو چھ اعشاریہ پانچ دو پانچ (60,406.525)ملین روپے ہوں گے، اس طرح چوالیس اعشاریہ نو صفر پانچ (44.905)ملین روپے بچت کے ساتھ شامل ہیں، کل آمدن (Current Receipts) میں اننچاس ہزار ایک سو تین اعشاریہ پانچ چار صفر (49,103.540)ملین روپے اور (Capital Receipts) دو ہزار تین سو سنتالیس اعشاریہ آٹھ نو صفر (2,347.890) ملین روپے جبکہ فنڈز برائے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی نو ہزار (9,000.000) ملین روپے ہے۔ اسی طرح اسٹیبلشمنٹ اخراجات سینتیس ہزار دو سو بانوے اعشاریہ دو صفر تین (37,292.203) ملین روپے اور Contingent چار ہزار دو سو تینتالیس اعشاریہ پانچ چھ پانچ (4,243.565) ملین روپے، ریپیئر اور مینٹی ننس چار سو چہتر اعشاریہ آٹھ تین صفر (476.830)ملین روپے جبکہ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس / کاموں کا تخمینہ آٹھ ہزار پانچ سو پچانوے اعشاریہ دو چھ دو (8,595.262)ملین روپے، کیپٹل (ریونیو کمپوننیٹ)Capital (Revenue Component) سات سو اٹھانوے اعشاریہ چھ چھ پانچ (798.665) اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اخراجات کا تخمینہ نو ہزار (9,000.000)ملین روپے ہے۔آئندہ مالی سال کے لئے بھی پینشن فنڈ دیگر متفرق اخراجات اور بیل آؤٹ پیکیج کے لئے آٹھارہ ہزار دو دس (18,210.000)ملین روپے، میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے لئے سات ہزار سات سو انسٹھ اعشاریہ سات نو صفر (7,759.790) ملین روپے، میونسپل سروسز کے لئے چھ ہزار چار سو سترہ اعشاریہ پانچ پانچ چار (6,417.554) ملین روپے، محکمہ انجینئرنگ کے لئے نو ہزار دو سو اکہتر اعشاریہ سات صفر چار (9,271.704) ملین روپے، ریونیو ڈپارٹمنٹس بشمول لینڈ انفورسمنٹ، اسٹیٹ، کچی آبادی، پی ڈی اورنگی اور چارجڈ پارکنگ کے لئے دو ہزار سو اکتیس اعشاریہ آٹھ صفر چار (2,231.804) ملین روپے، پارکس ہارٹیکلچر دو ہزار چھ پچاس اعشاریہ سات صفر دو (2,650.702) ملین روپے، کلچرل اسپورٹس اینڈ ریکریشن ایک ہزار چار سو اکتالیس اعشاریہ صفر نو پانچ (1,441.095) ملین روپے، فنانس اینڈ اکاؤنٹس (ایم یو سی ٹی) کے لئے سات سو ساٹھ اعشاریہ نو دو چار (760.924) ملین روپے، مختلف اخراجات بشمول ری پیمنٹ آف لون مالی مدد فوتگی کوٹہ کے ملازمین کے لئے پانچ سو اکیاسی اعشاریہ چھ صفر صفر (581.600)، محکمہ قانون کے لئے دو سو اکسٹھ اعشاریہ نو نو صفر (261.990) ملین روپے، انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کے لئے ایک سو سنتالیس اعشاریہ چار چار آٹھ (147.448) ملین روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے دو تیرا اعشاریہ تین نو دو (213.392) ملین روپے،ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے لئے چھ اعشاریہ دو دو پانچ (6.225) ملین روپے اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے لئے نو ہزار (9,000.000) ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بجٹ برائے 2026-27 کے دوران متوقع ریونیو کے تخمینے میں حکومت سے ملنے والی گرانٹ سینتیس ہزار تین سو اٹھاسی اعشاریہ نو سات چھ (37,388.976) ملین روپے جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی سے نو ہزار (9,000.000) ملین روپے متوقع ہیں اور اسی طرح ایم یو سی ٹی اور ایڈورٹائزمنٹ سے پانچ ہزار نو سو پچاس (5950.000) ملین روپے، کے ایم سی کے بقایا جات کی مد میں ایک ہزار دو سو پچپن (1255.000) ملین روپے، فنانس اینڈ اکاؤنٹس آٹھ سو اڑتالیس اعشاریہ ایک دو سات (848.127) ملین روپے، محکمہ لینڈ سے دو ہزار آٹھ سو تین اعشاریہ سات پانچ پانچ (2803.755)ملین روپے، محکمہ انسداد تجاوزات سے تین سو سترہ اعشاریہ آٹھ پانچ سات (317.857) ملین روپے، محکمہ اسٹیٹ سے پانچ سو اکیاون اعشاریہ چھ ایک صفر (551.610) ملین روپے، محکمہ کچی آبادی ایک سو اکہتر اعشاریہ پانچ صفر صفر (171.500) ملین روپے، پی ڈی اورنگی دو سو پندرہ اعشاریہ آٹھ تین پانچ (215.835) ملین روپے اور محکمہ چارجڈ پارکنگ سے ایک سو اکتیس اعشاریہ صفر چار تین (131.043) ملین روپے، محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن سے ایک سو بانوے اعشاریہ پانچ صفر صفر (192.500) ملین روپے، محکمہ میونسپل سروسز سے تین سو چھتیر اعشاریہ دو صفر صفر (376.200) ملین روپے، محکمہ انجینئرنگ دو سو اٹھاون اعشاریہ پانچ صفر صفر (258.500) ملین روپے،محکمہ زو اینڈ سفاری پارک سے دو سو تیرپن اعشاریہ ایک سات پانچ (253.175) ملین روپے، ویٹرنری سروسز سے دو سو آٹھ اعشاریہ پانچ پانچ صفر (208.550) ملین روپے، پی ڈی ٹرمینل سے دو سو آٹھ اعشاریہ پانچ نو تین (208.593) ملین روپے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر سے ایک سو سولہ اعشاریہ چار صفر آٹھ (116.408) ملین روپے، میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز سے بانوے اعشاریہ پانچ نو آٹھ (92.598) ملین روپے، محکمہ کلچر اینڈ اسپورٹس سے پہچتر اعشاریہ ایک چار ایک (75.141) ملین روپے، ای اینڈ آئی پی سے پینتیس اعشاریہ صفر(35.000) ملین روپے اور دیگر متفرق مدات میں آمدنی سے ایک اعشاریہ صفر چھ دو (1.062) ملین روپے ریونیو کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کے ایم سی کے زیر انتظام ترقیاتی کاموں کے لئے 2026-27 کے بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر اور بہتری کے لئے چار سو (400.000) ملین روپے، سڑکوں فٹ پاتھ، سیوریج لائنوں، پلوں، چورنگیوں اور انٹرسیکشن کی بہتری کے لئے 250 ملین روپے، ضلعی سطح پر سڑکوں، فٹ پاتھ اور پلوں کی بہتری کے لئے 480 ملین روپے، مختلف یونین کمیٹیوں میں ترقیاتی کاموں اور بہتری کے لئے 1200 ملین روپے،اسپیشل ڈویلپمنٹ پروجیکٹس اور ورکس کے لئے 100 ملین روپے، اقلیتی برادری کی گرانٹ اور ڈویلپمنٹ ورکس کے لئے 100 ملین روپے، یونین کونسلوں کو ماہانہ بنیاد پر 10 لاکھ روپے دینے کے لئے دو سو پچانوے اعشاریہ دو صفر صفر صفر (295.2000)ملین روپے، محکمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے لئے 500 ملین روپے، محکمہ انجینئرنگ کے لئے 50 ملین روپے، محکمہ اسٹیٹ کے لئے 35 ملین روپے، محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے لئے 20 ملین روپے، محکمہ میونسپل سروسز کے لئے 20 ملین روپے، کلچر اینڈ اسپورٹس کے لئے 20 ملین روپے، محکمہ زو اور سفاری پارک کے لئے 20 ملین روپے، کے ایم سی بلڈنگ اور سڑکوں کی سولرائزیشن کے لئے 250 ملین روپے، تمام یونین کونسلوں میں سولرائزیشن انیٹیٹوز(Solorization Initiavtives) 500 ملین روپے، کراچی میں اربن فاریسٹ کے لئے 20 ملین روپے، کڈنی ہل پارک کے لئے 20 ملین روپے، چوکنڈی قبرستان سے ملحق پارک کی تعمیر کے لئے 50 ملین روپے، نالوں کی صفائی اور کیچڑ(Desilting) صاف کرنے کے لئے 800 ملین روپے، کے ایم سی پارکس اور سڑکوں کے اطراف بہتری اور تزئین و آرائش کے لئے 1250 ملین روپے، غیر متوقع اخراجات کے لئے 100 ملین روپے رکھے گئے ہیں اس طرح کے ایم سی اپنے ریسورس سے چھ ہزار چار سو اسی اعشاریہ دو صفر صفر (6480.200) ملین روپے خرچ کرے گی۔انفرااسٹرکچر،روڈز، فلائی اوورز، برجز، ای اینڈ ایم اور عمارات کے لئے دو ہزار ایک سو ستر اعشاریہ آٹھ چھ پانچ (2170.865) ملین روپے، میونسپل سروسز کے لئے پچپن اعشاریہ دو ایک پانچ (55.215) ملین روپے، میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے لئے ساٹھ اعشاریہ زیرو زیرو (60.00) ملین روپے، کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن کے لئے تین سو اناسی اعشاریہ زیرو زیرو ایک (379.001) ملین روپے، زو اینڈ سفاری پارک کے لئے دو سو انیس اعشاریہ زیرو زیرو آٹھ (219.008) ملین روپے، پارکوں کی تعمیر و بہتری کے لئے نو سو چھ اعشاریہ دو صفر آٹھ (906.208) ملین روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے پینتیس اعشاریہ سات پانچ دو (35.752) ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ نئی اسکیموں کے لئے بلاک ایلوکیشن (Block Allocation) کے لئے پانچ ہزار ایک سو تہتر اعشاریہ نو پانچ صفر (5173.950) ملین روپے تجویز کئے گئے ہیں اس طرح ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کا مجموعی بجٹ (9000.000) نو ہزار ملین روپے ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button