پشاور(بلدیات ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی یکم تاریخ کو بروقت ادائیگی کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پہلا عملی قدم اٹھا لیا گیا اور خیبرپختونخوا صوبہ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے پرسنل نمبرز طلب کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل بورڈ کی طرف سے صوبہ بھر کی تمام TMAs سے ملازمین اور پنشنرز کے علیحدہ علیحدہ پرسنل نمبرز 30 ستمبر 2025 تک طلب کر لئے گئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی شب و روز محنت کے ثمرات سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن یکم تاریخ کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے لوکل کونسل بورڈ نے ابتدائی طور پر صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر سے تمام ملازمین اور پنشنرز کے پرسنل/ونڈر نمبر ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسر سے مرتب کردہ طلب کرلئے ہیں جس کے لئے باقاعدہ سرکلر LCB سے جاری کر دیا گیا ہےاور مطلوبہ انفارمیشن پرفارموں پر 30 ستمبر 2025 سے قبل فراہمی لازمی قرار دی گئ ہے اور بلدیاتی اداروں کے TMOs ، TOFs اور اکاؤنٹنٹس کو پابند کیا گیا ہے ۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت ، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے متعلقین اور یونین عہدیداران سے کہا ہے کہ مطلوبہ دستاویزات ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سے مرتب اور تصدیق کرا کر تاریخ مقررہ تک صوبائی لوکل کونسل بورڈ تک پہنچائیں تاکہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق یکم تاریخ کو دیگر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی طرح تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے مزید پیش رفت ہو سکے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
2 دن ago
خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کی گھر گھر گنتی اور جامع سروے کیا جائے گا،متعلقہ محکموں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
2 دن ago
بھامالاہری پور،سیٹھی ہاؤس پشاور،بریکوٹ سوات اور گور گھٹری پشاور یونیسکو کی عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل
2 دن ago
خیبر پختونخوا کے آئینی و مالیاتی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وفاق کی یکطرفہ کٹوتی ناقابلِ قبول ہے,وزیراعلٰی محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
*خیبرپختونخوا، یومِ آزادی پر گلوبل ورچوئل سکول سے ڈیجیٹل تعلیم کے نئے دور کا آغاز*
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سپین خاک،نوشہرہ میں پودا لگا کر میگا شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس،محکمہ لوکل گورنمنٹ کو صاف پانی کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا
4 دن ago
*محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا میں شفافیت اور جواب دہی کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس*
4 دن ago


