صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے سندھو دیش کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرتی کو تقسیم کرنے کی سازش چھپانے کے لیے سندھو دیش کے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جوابی قرارداد عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے تھی، اسے متنازع رنگ دینا اپوزیشن کی کم عقلی ہے۔ سندھ کی وحدانیت کی آئینی قرارداد کو "سندھو دیش” کا رنگ دے کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں سندھ کی تاریخی اور جغرافیائی وحدت کو یقینی بنایا ہے۔ اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے، پیپلز پارٹی سندھ کی دھرتی کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو جوڑنے والی زنجیر ہے اور اس نے وفاق کو ہمیشہ جمہوری طور پر مضبوط کیا ہے۔ سندھو دیش ہو یا جناح پور، پیپلز پارٹی ہر صورت ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ سندھ اسمبلی کا کل کا دن تاریخی تھا جب پیپلز پارٹی نے دھرتی کی تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنایا اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سندھ دشمن سازش کا حصہ ہے، جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے قرارداد کے وقت غیر حاضر رہ کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔ سندھ میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والے عوام دھرتی کی وحدت کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو پہچان چکے ہیں۔ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ کی تقسیم کے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، کل سندھ اسمبلی نے یہ حتمی فیصلہ دے دیا ہے۔ سندھ کی دھرتی ہماری جان اور پہچان ہے، اس کی بقا کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ کل کا دن سندھ کے غیور عوام کی فتح اور سازشی عناصر کی شکست کا دن تھا۔ سندھ نے پاکستان بنایا تھا اور سندھ ہی پاکستان کو مضبوط رکھے گا۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر بلاک ٹو کے فیز 3 کا افتتاح کردیا*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ کا اعصابی کمزوری کے ادارے کے قیام کےلیے زمین مفت فراہم کرنے کا اعلان*
3 دن ago
*چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ہارون آباد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح*
4 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے تمام اپ گریڈ سکولز دو اپریل 2027 سے فعال کرنے کی ہدایت کردی*
5 دن ago
مراد علی شاہ نے سندھ ساحلی تحفظ منصوبے کا افتتاح کردیا،ٹھٹہ،سجاول اور بدین اضلاع میں تقریباً 87 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کی زیلی کمیٹی برائے متاثرین لیاری ایکسپریس وے کا اہم اجلاس
5 دن ago
بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ریبیز جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ ممکن ہے،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
6 دن ago




