وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید، خوبصورت اور عالمی معیار کے لاہور کے وژن کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اربن ریجنریشن پراجیکٹ کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو منصوبے کی مجموعی پیش رفت، تکمیل کے مختلف مراحل اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن سے منسلک وسیع پارکنگ ایریا کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن کے سامنے جدید آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کیے جا رہے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم کو جلد از جلد فعال کیا جائے تاکہ شہریوں اور مسافروں کو جدید، محفوظ اور آسان پارکنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی شہری خوبصورتی اور جدید انفراسٹرکچر حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن سے ملحقہ تمام اہم سڑکوں پر واقع عمارتوں کی فساڈ اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ریلوے وال کی بیوٹیفکیشن اور اپ گریڈیشن کا کام بھی آخری مراحل میں ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے مسافروں اور شہریوں کے لیے جدید شہری انفراسٹرکچر متعارف کروایا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو بہتر سفری اور شہری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔مون سون سیزن کے پیش نظر سیکرٹری ہاؤسنگ نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک سمیت تمام نکاسیٔ آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور میں جدید شہری منصوبہ بندی، خوبصورتی، بہتر ٹریفک مینجمنٹ اور عالمی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، تاکہ شہریوں اور مسافروں کو محفوظ، جدید اور معیاری انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا راوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کاروباری مراکز سیل
21 گھنٹے ago
*LDA Enforces Strict Safety Measures at Construction Sites During Monsoon; Excavation Banned Until August 15*
3 دن ago
*نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بذریعہ ای پورٹل قرض حاصل کیا جاسکے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
4 دن ago
پنجاب، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو غیر قانونی کمرشلائزیشن،رہائشی علاقوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کا حکم
5 دن ago
**رُوڈا اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے درمیان سماجی ترقی کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط**
Related Articles
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ننکانہ صاحب میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے منصوبوں کا دورہ، معیار اور بروقت تکمیل پر خصوصی زور*
6 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کا ایک اور تاریخی سنگ میل، ایک لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری*
1 ہفتہ ago




