محکمہ بلدیات پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فدا افتخار میر چیف آفیسر ضلع کونسل اوکاڑہ کو چیف آفیسر ضلع کونسل فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ساجد علی خان سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر سید ناصر نعمان کو ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون ایم سی ایل تعینات کیا گیا ہے
۔اسد اللہ جنھیں گریڈ 18 میں ترقی ملی ہے کو چیف آفیسر ضلع کونسل سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔محمد اشرف گوندل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ساہیوال سرگودھا کو چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بکھر لگا دیا گیا ہے۔محمد اصغر جنھیں گریڈ 18 میں ترقی ملی ہے کو ایم او آر میونسپل کمیٹی جہلم کے طور پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





