حکومت پنجاب نے شیخوپورہ اور میانوالی کے ڈپٹی کمشنرز سمیت متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔کمشنر لاہور مریم خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپیشل سیکرٹری خزانہ نعمان یوسف کوکمشنر لاہور
تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔محمد اسد عباس مگسی ڈپٹی کمشنر میانوالی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کو ایڈیشنل سیکرٹری انرجی تعینات کیا گیا ہے۔رانا عدیل تصور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت و بہبود آبادی کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔






