چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی مرتضی وہاب نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کراچی کے چھ بڑے منصوبوں کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی۔ ابراہیم حیدری ملیر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون ریلوے کالونی کے اوپر 120 دن کی مختصر مدت میں پل کی تعمیر کی گئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ عظیم پورہ فلائی اوور 93 دن میں مکمل کیا ہے، اس سہولت سے کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور ایئرپورٹ جانے والے مسافروں کو فائدہ ہوگا۔ گزشتہ چند ماہ میں کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لئے نہ صرف شاہراہ بھٹو کی تعمیر کی گئی بلکہ کریم آباد انڈرپاس، سینیٹرتاج حیدرپل، کورنگی کازوے پل بھی تعمیر ہوئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر کے نئے پمپنگ اسٹیشنز اور آر او پلانٹس سے متعلق بھی بریفنگ دی۔گٹر باغیچہ میں سیوریج ٹریٹمنٹ فیسلٹی کے پاکستان کا سب سے بڑا یومیہ 100 ملین گیلن پلانٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ کراچی شہر کی ترقی کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Read Next
3 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات براہِ راست سنیں،میئر کراچی کے فوری ازالے کے احکامات
3 دن ago
خون کا عطیہ دینا عظیم انسانی خدمت ہے، ایک بوتل خون کسی کی زندگی بچانے کا ذریعہ بن سکتی ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
4 دن ago
*میئر کراچی نے ضلع کورنگی نور دین گوٹھ میں شہید عبداللہ مراد کمیونٹی سینٹر کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔*
5 دن ago
مرتضیٰ وہاب کا شہریوں کے مسائل براہِ راست سننے،ان سے ملاقات کیلئے دوبارہ ای کچہری منعقد کرنے کا اعلان
5 دن ago






