سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت پنجاب انکلیوسیو سٹیز پروگرام کا اجلاس

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں کی زیر صدارت پنجاب انکلیوسیو سٹیز پروگرام کا اجلاس منعقد ہوا۔سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد زمان، ایم ڈی PMDFC زاہد عزیز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب انکلیوسیو سٹیز پروگرام کے مختلف اقدامات اور اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔پروگرام کی نگرانی کے لیے تیار کردہ جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈ پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔قصور اور چکوال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ پیش کیا گیا۔

PPP اتھارٹی کی ٹرانزیکشن ایڈوائزری منظوری کے بعد منصوبوں پر عملی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔پروگرام کے مختلف مراحل اور اہداف مقررہ ٹائم لائن کے مطابق تیزی سے مکمل کیےجارہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب کے سولہ شہروں میں بنیادی شہری انفراسٹرکچر کو جدید بنایا جائے گا۔۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن یونٹس کے قیام سے عوام کو بلدیاتی خدمات کی فراہمی مزید مؤثر ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ پائیدار شہری ڈھانچہ فروغ دیا جا رہا ہے۔شکیل احمد میاں نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کو ریئل ٹائم ڈیٹا سے مسلسل اپ ڈیٹ رکھا جائے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے پروگرام پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button