حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلاننگ) لاہور کلیم یوسف کو چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور محمد ذوالقرنین خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔کاشف جلیل جو ڈپٹی چیف آفیسر و میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز بلدیہ عظمٰی لاہور کے طور پر کام کر رہے تھےکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔عبداللہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔خرم حمید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب تعینات کیا گیا ہے۔محمد اویس ارشاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شیخوپورہ تعینات کردیا گیا ہے۔

حافظ محمد عمران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ تعینات کردیا گیا ہے۔عمر سرور کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پاکپتن تعینات کردیا گیا ہے۔





