*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں اجلاس*

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹاؤن ہال، ایم سی ایل میں ایک اجلاس کے دوران لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کی تکمیل کے بعد سکیموں کی دیکھ بھال کے پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ وزیراعلی کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی لاہور محمد علی اعجاز اور ایم ڈی واسا سید غفران احمد کو ایل ڈی پی فیز ون اور ٹو کی تکمیل پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے دونوں اداروں نے عمدہ ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس کہا کہ ایل ڈی پی کے تحت 1800 کلومیٹر طویل ساڑھے 16 ہزار گلیاں پختہ کی گئیں۔ لاہور میں 741 کلومیٹر نئی سیور لائنز بچھائی گئیں جبکہ 12 نئے ڈسپوزل سٹیشن بنائے گئے۔ علاوہ ازیں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لئے 75 یونٹس نئی مشینری شامل کی گئی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ایل ڈی پی کے ذریعے ایسے علاقوں تک بھی پہنچا گیا جہاں آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ گلیوں میں خوشنما رنگدار ٹائلوں کے استعمال سے جمالیاتی حسن میں نکھار پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 22 ہزار 423 سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و بحالی کا کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ایل ڈی پی وزیراعلی مریم نواز شریف کی حکومت کا ایک منفرد منصوبہ ہے۔ ایل ڈی پی کے تجربے کی روشنی میں ہی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی بنیاد رکھی گئی جو اب 60 شہروں میں کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جن چند سکیموں کی فنشنگ کا کام باقی ہے وہ جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلی کے مشیر ذیشان ملک نے زور دیا کہ بلدیہ عظمی لاہور مکمل شدہ گلیوں کی دیکھ بھال یقینی بنائے کیونکہ باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال سے کئی ممکنہ چیلنجز سے بچا جا سکتا ہے۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزیر اور مشیر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ایل ڈی پی کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کرانے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button