صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ملاقات کی جس میں کراچی میں بلدیاتی ترقی، شہری سہولیات اور میونسپل سروسز کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے صدر مملکت کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں، شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، نکاسی آب کے منصوبوں اور دیگر بلدیاتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے شہر کی ترقی، عوام کو معیاری بلدیاتی خدمات کی فراہمی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے صدر مملکت کو بتایا کہ کراچی میں شہری مسائل کے پائیدار حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور میونسپل سروسز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری بلدیاتی خدمات فراہم کی جاسکیں،ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، ملاقات میں شایان سلمان مراد بھی ڈپٹی میئر کے ہمراہ موجود تھے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
2 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایمپریس مارکیٹ میں ”کتابوں کا جہاں“ کے عنوان سے کتب میلے کا افتتاح کردیا
4 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کردیا
5 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے 36 کروڑ کی لاگت سے گرومندر سے تین ہٹی تک جہانگیر روڈ کی بہتری و بحالی منصوبے کا افتتاح کردیا
Related Articles
کورنگی لانڈھی فلائی اوور کی تکمیل ترقیاتی سفر میں اہم پیشرفت ہے،کرم اللہ وقاصی ترجمان میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر میں میمن گوٹھ روڈ بحالی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
1 ہفتہ ago




