ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن بارے شہریوں سے انکے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی موضع طور وڑائچ کی لینڈ ایکوزیشن کا پراسس تیزی سے جاری ہے۔شہریوں کی سہولت کے لیے متعلقہ محکموں کے نمائندگان ون ونڈو سیل میں تعینات ہیں۔ڈی جی ایل ڈی نے ریونیو سٹاف اور ایل ڈی اے ٹیموں سے شہریوں کو دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ اور مختلف امور بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی سی بلاک میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی میں شہریوں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں موضع ہلوکی کی لینڈ ایکوزیشن بارے اقدامات و پیش رفت بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے سٹی کے دیگر موضع جات میں بھی لینڈ ایکوزیشن بارے خصوصی اقدامات کرنے اور ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، ڈائریکٹر انجینئرنگ، ڈائریکٹر ایل اے سی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے سٹی کے سائٹ آفس کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
Read Next
16 گھنٹے ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
2 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
2 دن ago
گلشن راوی ایل ڈی اے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ اور تعمیرات
2 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
3 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
Related Articles
مشیر وزیر اعلیٰ ذیشان ملک کا ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈی سی علی اعجاز کے ہمراہ فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، عطا بخش روڈ اور کماہاں لدھر روڈ کا دورہ
3 دن ago
ایل ڈی اے انتظامیہ نے ٹاؤن پلاننگ زون فور فائیو،سیون میں ڈپٹی ڈائریکٹرز،اے ڈیز کی تقرریوں کے احکامات جاری کر دیئے
3 دن ago




