ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ترقیاتی منصوبوں پر نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا نے ںریفنگ دی۔داتا دربار اور بھاٹی چوک کے اطراف بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔سروس روڈ، زیر تعمیر ڈرینج ویل اور دیگر ترقیاتی کاموں کے گرد حفاظتی اقدامات اپنائے گئے ہیں۔انڈر پاس کے اطراف ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے مون سون بارشوں کے باعث درپیش چیلنجز بارے آگاہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بارشی پانی کے بروقت نکاس کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت اور احتیاطی تدابیر کا تفصیلی جائزہ لیا۔






