شہریار عارف خان، سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات ،شہر یار عارف خان عہدے کا چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک،شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ورکرز کی اٹینڈنس، گاڑیوں کی ورکنگ، آپریشنل ٹیموں کی فارمیشن بارے بریفنگ لی۔شہریار عارف خان کا صبح سویرے سمن آباد، جیل روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔صفائی آپریشن پر مامور عملے کی حاضری چیک کی اور صفائی انتظامات کا جائزہ بھی لیا، ترجمان عمر چوہدری کے مطابق ٹھوکر ورکشاپ پر آپریشنل مشینری کے آنے اور جانے کے اوقات کار چیک کئے
مون سون سیزن میں 100 فیصد مشینری فیلڈ میں متحرک رکھنے کی ہدایت کی۔شادمان عارضی کولیکشن پوائنٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔چیرنگ کراس پر جاری واشنگ ایکٹیویٹی کا بھی جائزہ لیا۔ملتان روڈ،مراکہ، ٹھوکر نیاز بیگ، کینال روڈ کا بھی جائزہ لیا۔شہر بھر میں اہم شاہراہوں پر سکریپنگ ایکٹیوٹی تیز کرنے کی ہدایت کی۔مون سون بارشوں کے پیش نظر چوکنگ پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹ ایریاز کو کلیئر رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ سی ای او شہریار عارف خان نے کہا ہے کہ شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔






