وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برسوں اور نسلوں سے چلنے والے زمین اور جائیداد کے مقدمات کو پہلی بار 90 دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی گئی۔ ہم نے برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا۔ عوام کی منتخب صوبائی اسمبلی نے یہ قانون بنایا تاکہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے۔ اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی اورشہادت پر مبنی قانون تیار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف غیر منقولہ کے قانون مجریہ 2025ء کی معطلی جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کا عدالتی فیصلہ اعلی عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں۔ اس قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔ یہ قانون مظلوم عوام کو تحفظ دیتا ہے جس میں انتظامی اور قانونی تمام پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں سٹے آرڈر چلتے ہیں۔ یہ قانون مریم نواز کے فائدے کے لئے تھا نہ اس کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان ہوا ہے البتہ قبضہ اور لینڈ مافیا کے ستائے عوام کا ضرور بڑا نقصان ہوا ہے۔ قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا۔ اس قانون کو روکنے کا نقصان مریم نواز شریف کی ذات کو نہیں بلکہ غریبوں، مسکینوں، بے کسوں، بیواؤں اور مظلوموں کو ہوگا جن کی داد رسی ہو رہی تھی۔ انصاف نہ ملنے سے غریب اور مظلوم کی بندھ جانے والی آس ٹوٹ جائے گی۔
Read Next
1 دن ago
مریم نواز شریف کا خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا سخت نوٹس،ٹھیکیدار کی گرفتاری،سابق ڈی سی کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
2 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا اٹک میں پرتپاک استقبال،کامسٹ یونیورسٹی سکالر شپ،لیپ ٹاپ تقسیم
3 دن ago
غیر تسلی بخش صفائی پر سالڈ ویسٹ کمپنیاں ختم کرنے کا فیصلہ،ادائیگیوں میں تاخیر ستھرا پنجاب پروگرام کی ناکامی کی بنیادی وجہ
5 دن ago
نور العین قریشی ڈی جی پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی،خرم شہزاد ڈی سی گجرات تعینات
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں فرانس کے نئے سفیر ژاں نوئل پواریے کی ملاقات
Related Articles
*وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پہلا پنجاب اینوویشن فار ویلیو، اپرچونیٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن لانچ کردیا۔*
6 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
1 ہفتہ ago



