سید موسیٰ رضا نے باضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ان کا تعلق 38ویں کامن سے ہے اور اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ڈپٹی کمشنر بھکر، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان جیسے اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ اپنی نئی تعیناتی کے موقع پر، انہوں نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔






