وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے نتھیا گلی ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد نےملاقات کی۔ سیاحتی علاقوں میں ہوٹل مالکان کو درپیش مسائل کے حل، سیاحوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کے فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی کابینہ اراکین خلیق الرحمن اور مزمل اسلم کے علاوہ متعلقہ محکموں کے حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے نتھیاگلی، ناران اور کاغان کے ہوٹل مالکان کو درپیش مسائل سے وزیر اعلی کو اگاہ کیا۔خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہم اس سلسلے میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں، موجودہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہم اس مقصد کے لئے نجی سرمایہ کاری کی نہ صرف حوصلہ افزائی کر رہے ہیں بلکہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات بھی دے رہے ہیں، سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کے قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ قدرتی ماحول ہمارا اثاثہ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہے اس کا تحفظ سب پر لازم ہے، اگر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کریں تو سیاحت کو فروغ ملے گا اور ماحول کا تحفظ بھی ممکن ہوگا، ہم صوبے میں مزید تین نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہے ہیں، سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکسوں کی وصولی کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا نظام متعارف کیا گیا ہے، ٹیکس دہندگان ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا استعمال کریں، اس سے ٹیکسوں کی ادائیگی اور وصولیوں کے نظام میں مکمل شفافیت آئے گی، سیاحتی علاقوں کے ہوٹل مالکان کی سہولت کے لئے یونیفارم ٹیکسیشن پالیسی نافذ کی جائے گی۔سیاحتی علاقوں کی ہوٹل انڈسٹری کا سروے کرنے کے بعد ٹیکسوں کی ادائیگی کے لئے پانچ سالہ پالیسی مرتب کی جائے گی، سیاحتی علاقوں کے ہوٹل مالکان سے مخلتف قسم کے ٹیکسوں کی وصولی ایک ادارے کے ذریعے کی جائے گی۔ نتھیاگلی میں پانی کی عدم دستیابی کے دیرینہ مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر کام ہو رہا ہے۔ ناران، کاغان میں سیاحوں کے لئے ہسپتال کا منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، ناران، کاغان تک تین کلومیٹر رابطہ سڑک کی بحالی اور کشادگی پر کام شروع کیا جائے گا، نتھیاگلی ہوٹل ایسوسی ایشن غیر رجسٹرڈ ہوٹلوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کرے۔وفد نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور ان کے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ اور صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
Read Next
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
1 ہفتہ ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 ہفتہ ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
Related Articles
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
1 ہفتہ ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 ہفتے ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
2 ہفتے ago

