ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے تعاون سے روڈا ایریا میں یوم آزادی کی مناسبت سے 30ہزار پودے لگانے کا آغاز

راوی شہر کے مرکزی دفتر میں یوم آزادی روائتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا اس موقع پرروڈا انتظامیہ نے قومی جذبہ سے بھر پور ملی نغمہ بھی جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کے 79ویں آزادی دن پر روڈا ہیڈ کوارٹر میں قومی پرچم لہرانے اور کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او عمران امین اور بر گیڈئیر ریٹائرڈ منصور احمد جنجوعہ کے علاوہ اعلٰی روڈا افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں عمران امین چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتاہے ہمیں اس ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ راوی شہراعلی معیار زندگی کا ایک ماحول دوست قومی منصوبہ ہے جوملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا اس منصوبہ سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئیگی اور ملک میں بیروز گاری کا خاتمہ ہوگا۔علاوہ ازیں تقریب سے خطاب میں بر گیڈئیر ریٹارئرڈ منصور احمد جنجوعہ نے کہا کہ یوم آزادی ایسا دن ہے جو ہمیں ایک نئے عزم کیساتھ ملکی ترقی پرکام کرنے کا موقع دیتاراوی شہر کی تعمیر کیلئے روڈا ٹیم جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہی وہ قابل فخر ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کیلئے پاکستانی سرحدوں پر ہماری فوج جس طرح قربانیاں دے رہی اس پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شعبہ مارکیٹنگ کی طرف قومی جذبہ سے بھر پور،،میر اپاکستان،، ملی نغمہ اور ڈاکومنٹری،،ٹرین ٹو پاکستان،،بھی جاری کی گئی ۔مزید براں شعبہ سی ایس آر نے ادارہ تحفظ ماحولیات پنجاب کے تعاون سے روڈا ایریا میں یوم آزادی کی مناسبت سے 30ہزار پودے لگانے کا آغاز کردیا اس حوالے سےصنعتی زون، چہار باغ اور دیگر مقامات پر باقاعدہ شجرکاری کی جارہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button