لوکل گورنمنٹ مسودہ 2026 کو مکمل مسترد کرتے ہیں،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے پیش کردہ مقامی حکومتوں کے حوالے سے مسودہ 2026 کا جایزہ لینے کے لیے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اجلاس زیر صدارت صدر ایسوسی ایشن سابق مئیر مردان حمایت اللہ مایار منقعد ہوا,۔اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کیطرف سے پیش کی جانے والے مسودہ 2026 کا تفصیلی جایزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کوارڈنیر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل، ممبران ایسوسی ایشن زیشان محمد خان غزنی خیل، میاں محفوظ الرحمن، طارق شاہ باچا و دیگر شریک تھے جب کے خصوصی طور پر سابق صوبائی وزیر بلدیات رہنما جماعت اسلامی عنایت اللہ خان بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبائی حکومت کیطرف پیش کیے جانے والے مسودہ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

طویل اجلاس کے بعد صدر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا حمایت اللہ مایار نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فی الفور سابق بلدیاتی نمایندوں کے اعزازیہ و دیگر بقایاجات فوری ریلیز کروائیں۔ حمایت اللہ مایار کیطرف سے اعلان کیا گیا کہ لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صوبہ سمت پورے پاکستان میں مضبوط بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ کرتی ہے مگر خیبرپختونخوا حکومت کیطرف سے جو مسودہ 2026 پیش کیا گیا ہے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا اس کو مسترد کرتی ہے مزید ایل سی اے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2001,2013ایکٹ کے مطابق قانون سازی کرتے ہوئے فوری بلدیاتی انتخابات کا انقعاد کیا جائے۔ اٹھاوریں آئینی ترمیم میں با اختیار مقامی حکومتوں کے حوالے سے مکمل باب شامل کیا جائے۔ مقامی حکومتوں کے لیے ترقیاتی فنڈز صوبہ کے سالانہ اے ڈی پی کے پچاس فیصد کیا جائے۔ مقامی حکومتوں کے لیے ترقیاتی فنڈ این ایف سی سے ڈاریکٹ مقامی حکومتوں کو منتقل کرانے کا مطالبہ کرتے ہے۔

وفاقی حکومت و صوبائی حکومتوں پورے ملک میں ایک جیسا با اختیار بلدیاتی نظام متعارف کروانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں بہترین قانونی سازی کریں۔ مضبوط مستحکم فعال با اختیار بلدیاتی نظام کے مطالبے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبات کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی اعلان کیا کہ مطالبات کے منوانے اور مقامی حکومتوں کے فعالیت،مقامی حکومتوں کے متعلق آگاہی کے سلسلے میں خیبرپختونخوا میں اضلاع و تحصیل کی سطح پر کنونشنز منقعد کروانے کا اعلان بھی کیا گیا۔کوارڈنیر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا انتظار خلیل کے مطابق صوبائی حکومت مضبوط مستحکم فعال با اختیار کے قیام میں کردار ادا کریں بصورت دیگر قانونی چارہ جوئی اور پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہے۔

جواب دیں

Back to top button