وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے اور موقع پر داد رسی کے احکامات جاری کیے۔ حلقے اور اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں پر لوگوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور میں میگا پراجیکٹس کی تعمیر بارے سوچنا بھی محال نظر آتا تھا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اندرون لاہور کی خوبصورتی اور کشادگی کیلئے اربوں روپے کے اخراجات کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بسنت کا تحفہ دے کر زندہ دلان لاہور کے دل جیت لیے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے مزید کہا کہ رمضان سے قبل سہولت بازاروں اور فوڈ فیسٹیول کے انعقاد سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ تعلیم، آئی ٹی، انفراسٹرکچر ، صحت سمیت ہر شعبے میں جدت اور عوامی سہولت وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے۔تمام اضلاع میں بلا تفریق آسان اقساط اور بلاسود قرضوں کی فراہمی سے لاکھوں خاندان مستفید ہورہے ہیں۔ انشاء اللہ عوامی خدمت کے سفر میں نئے منصوبے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔
Read Next
4 دن ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
4 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
5 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
7 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
1 ہفتہ ago





