صوبائی وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان امان علی عامر نے اپنی شاندار انتخابی کامیابی کے بعد یاسین ہندر میں کارگل کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر کے مزارِ اقدس پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیرِ تعلیم امان علی عامر نے حوالدار لالک جان شہید سمیت وطنِ عزیز کے تمام شہداء کی لازوال قربانیوں، بے مثال بہادری، جرأت اور حب الوطنی کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے وطن کے دفاع اور سربلندی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تاریخ میں لازوال باب رقم کیا ہے، اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔امان علی عامر نے کہا کہ حوالدار لالک جان شہید نشانِ حیدر گلگت بلتستان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ ان کی بہادری، شجاعت اور وطن سے بے مثال محبت نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ قوم اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔اس موقع پر علاقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صوبائی وزیرِ تعلیم نے شہداء کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت اور ملک و قوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارا فخر، ہماری پہچان اور ہماری آزادی کی بنیاد ہیں۔
Read Next
18 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
18 گھنٹے ago
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
4 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ اور مختلف سولر توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
Related Articles
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
1 ہفتہ ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago




