چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) سے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سرمایہ کاروں نے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری واٹر اینڈ پاور احمد خان ، چیف انجینئر گلگت زاہد ، W&Power SE عظمت اور ڈپٹی چیف پاور، P&DD
جمیل احمد بھی موجود تھے۔






