صوبہ بھر میں نئے کاروباروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس نیٹ میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے پی آر اے متحرک۔۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژنل سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ فیلڈ افسران کے بزنس رجسٹریشن، ای آئی ایم ایس کے نفاذ اور ٹیکس کولیکشن اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم پر عملدرآمد نہ کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ افسران کو انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے لازم استعمال بارے مہم کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ جعلی، غیر مصدقہ یا کیو آر کوڈ کے بغیر رسیدوں کے اجرا کی شکایات پر فوری ایکشن اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ قوانین کی خلاف ورزی اور ٹیکس ادائیگی میں خردبرد کرنے والوں کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔ ڈیجیٹل نظام کے فروغ سے شفافیت، محصولات میں اضافہ اور ٹیکس دہندگان کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ محصولات میں اضافہ، شفافیت اور ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے انفورسمنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن دونوں ناگزیر ہیں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*پنجاب کے ریسٹورنٹس،ہوٹلز میں کچن آرڈر،غیر ادا شدہ، پری یا عارضی بل جاری کرنا ممنوع ہوگا۔*
3 دن ago
*یوم آزادی پر پنجاب ریونیو اتھارٹی میں خصوصی تقریب، پرچم کشائی کا اہتمام*
1 ہفتہ ago
*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹرز میں جاری کردہ رسیدوں سے ٹیکس خردبرد روکنے کا فیصلہ*
2 ہفتے ago
*چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ڈرائی کلینرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات*
2 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی میں دو نئے افسران امتیاز احمد کھچی اورمحمد سرورکی تعیناتی
Related Articles
*سروسز سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ معظم اقبال سپرا*
جولائی 17, 2026
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے زمین کے خرید و فروخت پر لگنے والے چالان اور فیس کا چارٹ جاری کر دیا
جولائی 9, 2026
*ورلڈ بینک کے وفد کا پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ، چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا سے ملاقات۔*
جولائی 8, 2026
چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے 19 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے
جولائی 5, 2026


