وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شین جیانگ وایغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری اور پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس (XPCC) کے پولیٹیکل کمشنر ہی ژونگ یو سے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر پارٹی سیکرٹری ہی ژونگ یو کا شکریہ ادا کیا-وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کے صوبہ شین جیانگ کے پارٹی سیکرٹری اور پولیٹیکل کمشنرہی ژونگ یو کی دوراندیش قیادت کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 150 سال تقریب پر مبارکباد دی- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاک چائنہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی-پنجاب اور شین جیانگ صوبوں کے درمیان اقتصادی ترقی اور تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی-ملاقات میں میڈیکل، ایگریکلچر،اکانومی اور بزنس امور سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا-عوامی سطح(پیپل ٹو پیپل) پرایکسچینج پروگرام پر تفصیلی گفتگو ہوئی-پاکستانی طلباء کیلئے آن لائن ٹیکنیکل معاونت کی تجویز کا جائزہ لیاگیا-پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا گیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹر ایفی شینٹ، ڈرپ ایریگیشن اور عمدہ بیج سے پانی کی کمی کا شکار علاقوں میں بہتر فصل کیلئے باہمی اشتراک کار کی پیشکش کی-قحط زدہ اور خشک علاقوں میں جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے پانی کی کمی پوری کرنے کیلئے چین کے تجربات سے مستفید ہونے کے عزم کا اظہار کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہی ژونگ یو کو ارمچی میں چھٹے بین الاقوامی میڈیا ٹور کے اقدام کو سراہا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو پاکستان کی فوڈ باسکٹ ہونے کا قابل قدر اعزاز حاصل ہے۔ موثر اقدامات اور گورننس سے غربت اور محرومی کا ازالہ ہورہا ہے۔ آبی ذخائر کے تحفظ کیلئے پنجاب کے مختلف علاقوں میں چین کے اشتراک سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قابل تجدید انرجی سیکٹرز ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دیا جارہا ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*CM Maryam Nawaz visits Xinjiang’s renowned Tyren Wisdom Dairy Works*
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
3 دن ago
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
5 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
6 دن ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
Related Articles
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
6 دن ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
6 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
1 ہفتہ ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
1 ہفتہ ago


