وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے (Huawei) حکام سے ملاقات کی۔ ہواوے (Huawei) کے اعلیٰ عہدیداروں نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کیساتھ ہواوے (Huawei)کی اشتراک کارکا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہواوے کمپنی کونواز شریف آئی ٹی سٹی میں بھرپورمیں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ ملاقات میں پنجاب کے 1000 نوجوانوں کو ہواوے ماسٹر ٹرینر کے طور پر ٹریننگ پراتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی 300وویمن ٹرینرز کو بھی ہواوے اے آئی ٹریننگ کرائے گا۔ اس موقع پر پنجاب میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ڈیلیوری یونٹ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں 6 ڈیٹا سنٹر اور ساورن ڈیٹا سنٹر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ملاقات میں پنجاب کو مصنوعی ذہانت سے لیس صوبہ بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری پراتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں موثر سرکاری-انٹرپرائز کوآرڈینیشن میکانزم کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سمارٹ سٹی، کمانڈ سنٹر، ہیلتھ کیئر، ایجوکیشن، ایگریکلچر اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ہواوے کے اشتراک کار کا خیر مقدم کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور سمارٹ پبلک سروسز روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انفرادی ٹیکنالوجی کے منصوبوں اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایکو سسٹم کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ہواوے اور حکومت پاکستان کے اشتراک کار کو موثر بنانے کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی ڈیجیٹل تبدیلی میں معاونت کے لیے ہواوے کے عزم کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں آگے بڑھانا اولین ترجیح ہے۔ پنجاب پاکستان اورجنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ فعال صوبہ ہے، اقتصادی ترقی، جدت، روزگار اور بہتر عوامی خدمات میں معاونت کر سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کارکردگی، شفافیت، فیصلہ سازی، شہریوں کی خدمات کے معیار اور ٹیکنالوجیز کے بھرپور استعمال کررہی ہیں۔ٹیلنٹ کی نشوونما اور ٹیکنالوجی تک جامع رسائی پنجاب کی حکمت عملی کے اہم ستون ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ڈیجیٹل طور پر بااختیار، فعال، اختراعی اور شہریوں پر مرکوز پنجاب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔پنجاب میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور مقامی AI ماڈلز تیار کیے جائیں گے۔صوبائی معاون خصوصی علی ڈار نے پنجاب میں اے آئی آفس سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور گورننس کیلئے اے آئی کا موثر استعمال یقینی بنایا جارہا ہے۔پنجاب ڈیٹا لیر اور ڈیجیٹلائزیشن پر موثر کام کررہا ہے۔پنجاب 65 فیصد نوجوان آبادی کے ساتھ بہتر اور شاندار مواقع ر کھتا ہے۔ معاون خصوصی علی ڈار نے مزید بتایا کہ پنجاب اے آئی ٹیکنالوجی کو ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کے لئے استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن چکا ہے۔2029 ء تک پنجاب جنوبی ایشیاء میں اے آئی سے منسلک اور مربوط نظام رکھنا والا صوبہ بن جائے گا۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔اے آئی کو طلباء کے لئے مارکیٹ میں مواقع مہیا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوچکا ہے۔سیف سٹی اتھارٹی، ایگریکلچر، ٹریفک اور دیگر امور میں اے آئی کی معاونت کارگر ثابت ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر میں پنجاب اے آئی آفس قائم کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ اے آئی امور میں چین کی طرف سے ٹیکنیکل معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔ پاکستان دنیا بھر میں فری لانسر کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے۔ حکومت پنجاب نہ صرف سرکاری افسروں، اہلکاروں بلکہ کیبنٹ ممبرز کو بھی آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی ٹریننگ کرا رہی ہے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فور لیر ڈیٹا سنٹر قائم کیا جائے گا۔ہواوے کے سینئر ایگزیکٹو ہواوے نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ہواوے (Huawei) پنجاب کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کا پہلا سپیشل ڈیٹا سنٹر، ”پنجاب ڈیٹا لیک“متعارف کرانے کا اعلان
1 دن ago
پنجاب اور شین جیانگ کے درمیان زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم
1 دن ago
*CM Maryam Nawaz visits Xinjiang’s renowned Tyren Wisdom Dairy Works*
4 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
4 دن ago
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
Related Articles
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
1 ہفتہ ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
1 ہفتہ ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
1 ہفتہ ago



