میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کی جانب سے کراچی کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی بحالی کے سلسلے میں صوفی شاعر، موسیقار اور عالمِ برِصغیر حضرت امیر خسروؒ کے 770ویں یومِ ولادت کے موقع پر ایک روح پرور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا،یہ تقریب اتوار کی شام تاریخی فریئر ہال میں منعقد ہوئی، جس میں شہریوں، ادبی شخصیات اور ثقافت سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فریئر ہال کی فضا اس موقع پر عقیدت و مسرت سے معمور رہی،تقریب میں معروف ابو فرید قوال گروپ نے حضرت امیر خسروؒ کے کلام پر مبنی دل موہ لینے والی قوالیوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جنہوں نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ فریئر ہال کے لان میں گونجتی یہ نغمگی سامعین کو صوفیانہ شاعری اور موسیقی کی اس دنیا میں لے گئی جس کی بنیاد صدیوں قبل امیر خسروؒ نے رکھی تھی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ شہر میں فن، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں،ثقافتی سرگرمیوں کا احیاء کراچی کی اس شناخت کو بحال کرنے کے لیے ناگزیر ہے جو کبھی روشنیوں، تخلیق اور ہم آہنگی کا استعارہ تھا،انہوں نے کہا کہ کراچی ہمیشہ ثقافت اور رواداری کا گہوارہ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو اپنے تاریخی اور فنی ورثے سے جوڑا جائے،میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی شہر بھر میں اسی نوعیت کے ثقافتی اور تفریحی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرے گی تاکہ عوامی شرکت کو فروغ دیا جا سکے اور باہمی تعلق اور کمیونٹی کے احساس کو مضبوط کیا جا سکے،کے ایم سی کے ماتحت محکمہ ثقافت، کھیل اور تفریح نے اس تقریب کا اہتمام کیا، جو شہر کے فنونِ لطیفہ اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل کررہا ہے، حضرت امیر خسروؒ کے نام سے منسوب یہ قوالی نائٹ کراچی کی ثقافتی بحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے جو شہر کی دھڑکن کو اس کی لازوال روایات سے جوڑتی ہے،شرکاء نے شہریوں کے لیے محفوظ، پُرکشش اور متاثرکن ثقافتی مواقع فراہم کرنے پر کے ایم سی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام کراچی کی جمالیاتی اور روحانی شناخت کی بحالی کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔
Read Next
10 گھنٹے ago
ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 دن ago
میئر کراچی نے ضلع غربی میں جدید سہولیات سے آراستہ شہید کیپٹن کرنل شیر خان اسپورٹس گراؤنڈ اور فیملی پارک کا افتتاح کردیا
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر ثقافت سندھ کا چوکنڈی میوزیم کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جاپانی قونصل جنرل سے ملاقات، حب کینال منصوبے پر اہم گفتگو
3 دن ago
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی صنعتی علاقے میں 2 ارب کی لاگت سے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Related Articles
ناتھا خان چکور نالہ روڈ پر ترقیاتی کام بلا تعطل جاری رہے گا،شہر کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹیں برداشت نہیں کریں گے،میئر کراچی
4 دن ago
پشاور اسکول حادثہ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا بچوں اور ٹیچرز کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس
1 ہفتہ ago



