صحت دشمن عناصر کیخلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا فوڈسیفٹی ٹیموں کے ہمراہ قصور روڈ پر آپریشن

صحت دشمن عناصر کے خلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے قصور روڈ پر چھاپے مارے جس میں 3معروف ریسٹورنٹ، سویٹس یونٹ کو 2لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ باقی3کو اصلاحی نوٹسسز جاری کردیے گئے اور بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں اور ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف کردی گئیں۔

جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، انتہائی لازم ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پروسیسنگ سیکشن میں بدبودار ماحول، کھلی نالیاں اور فروخت کے لیے تیار مٹھائی میں مکھیوں کی بھر پائی گئی، زنگ آلود فریز کی خستہ حالت، فریزر میں بال بھی موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ معروف ریسٹورنٹ میں تیار کھانے بغیر ڈھانپے رکھے پائے گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تمام فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ جعل سازی کرنے والے باز رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ صحت دشمن عناصر کے جڑ ڈے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرینس کے تحت مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ کرنیوالوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کو1223پر دیں۔

جواب دیں

Back to top button