صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات،قصور،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈیز فارغ

صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات،قصور،فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دئیے گئے۔ناقص کارکردگی پر”ستھرا پنجاب“سے ہٹائے جانے والے ایم ڈی کو دیگرپوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے مختلف شہروں میں صفائی کے بارے میں شکایات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایم ڈی کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔”ستھر ا پنجاب“کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر(ایف ایم او)کی ٹریکنک کے لئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کوایف ایم اوز کی نگرانی کے لئے روزانہ مانیٹرنگ کے لئے اقدامات کا حکم اورستھرا پنجاب فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز کی نگرانی کے لئے باقاعدہ مانیٹرنگ سیکشن بنانے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی لٹرنگ کمپین کے تحت سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کئے جائیں گے۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن مہم میں بہتری کے لئے 15دن کا ہدف دے دیا

پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم کو پوری طرح فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔وزیراعلٰی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ”ستھرا پنجاب“ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ”ستھراپنجاب“ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کو بر وقت ادائیگی مکمل،تمام ڈویژن میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک،77137 انسپکشن،9353وارننگ جاری کی گئی ہیں۔اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے گندگی کی وجہ سے 19چالان جاری کر دئیے۔لاہور میں بھی اینٹی لٹرنگ سکواڈمتحرک،53186 انسپکشن کی گئیں۔سیف سٹی کیمروں سے 2156 ڈیجیٹل چالان جاری کر دئیے گئے۔پنجاب بھر میں 37852 مقامات پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے بن (Bin) لگا دئیے گئے۔پنجاب بھر میں ستھرا پنجاب کےمتعلق676551شکایات موصول،99پرسنٹ شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button