وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت صوبے کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت اقبال حسن، سیکریٹری صحت، دیگر متعلقہ حکام اور تمام ریجنل ہیڈکوارٹرز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے درکار تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں کے نظام کو سٹریم لائن کرنے، ملازمین کی من پسند پوسٹنگ کی حوصلہ شکنی کرنے اور رش والے ہسپتالوں کی ضرورت کے مطابق جنرل نرسز اور ٹیکنیکل سٹاف کی ریشنلائزیشن کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلیٰ نے بائیو میڈیکل آلات کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال کے لیے فوری طور پر ٹیکنیکل سیل قائم کرنے اور سپیشل پے سکیل کے تحت ٹیکنیکل سٹاف کی بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے صوبے کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں سے متعلق اہم احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے پی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے کام کو مختلف شفٹوں میں تیز کرنے کی ہدایت کی اور ایس ایس جی ہسپتال گلگت میں ایم آر آئی مشین کو جلد فعال کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کارڈک ہسپتال کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی تاکہ عارضہ قلب کے مریضوں کو دیگر علاقوں میں نہ جانا پڑے۔ سکردو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی حالت زار بہتر بنانے اور گانچھے و شگر کے ہسپتالوں کی بہتری پر زور دیتے ہوئے کہاکہ خپلو ہسپتال کو 30 سے 100 بیڈز تک اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چلاس ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کی سفارشات کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے اور ایک بائیو میڈیکل آفیسر کی فوری تعیناتی کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے استور ہسپتال میں ڈائلیسس یونٹ کے غیر فعال ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عملے کو تربیت کے لیے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت بھجوانے کی ہدایت کی تاکہ اس یونٹ کو جلد فعال کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ نے ہنزہ، گاہکوچ اور نگر سمیت صوبے کے تمام اضلاع کے ریجنل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ اور مختلف سولر توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
6 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
1 ہفتہ ago
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
1 ہفتہ ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان، غیرقانونی بقایاجات کی روک تھام کیلئے آن لائن آربٹ سسٹم کا افتتاح
Related Articles
حکومت گلگت بلتستان، یورپی یونین،فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی اور آغاخان فاؤنڈیشن کے مابین سہ فریقی منصوبے کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کی تقریب
1 ہفتہ ago
بہترین قانون سازی کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے گا، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
2 ہفتے ago




