لاہور میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جس کے پاس اپنی چھت ہوتی ہے اس کو قدر کم ہوتی ہے، جن کے پاس اپنی چھت نہیں ہے اس سے قدر جانیں، آپ کے پاس دنیا کی سب نعمتیں ہوں اپنی چھت نہ ہو تو وہ کمی محسوس ہوتی ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ہاوسنگ اسد اللہ خان نے ہماری خواہش کو حقیقت کی شکل دی ، انشاء للہ ہم جلدی جلدی لوگوں کو گھر بنا کر بھی دیں گے، اگر آپ کے پاس شہری علاقے میں ایک سے 5 مرلہ اور دیہی علاقوں میں دس مرلے کی زمین ہے تو حکومت پنجاب آپ کو 15 لاکھ روپے آسان اقساط پر بلاسود قرضہ دے گی جس کی ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، پہلے تین مہینے ایک روپیہ نہیں دینا پڑے گا، اس کے بعد 14 ہزار روپے ماہانہ قسط دینی پڑے گی، پنجاب حکومت سود ادا کرے گی ، لوگوں کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ ہے کم آمدنی والے کیسے گزارہ کرتے ہیں، بجلی کے بلز میں بھی پینتالیس سے پچاس ارب کا ریلف دے رہے ہیں، اگلے سال سے تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لے کر آرہے ہیں تاکہ اگلے سال سے بل ہی نہ دینا پڑے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس کے لئےایک نمبر دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کے پورٹل پر بھی اپلائی کرسکتے ہیں، آپ کے پاس زمین کا ٹکرا ہے تو اپنے علاقے کے ڈی سی اور کمشنر آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس کی قسط کرائے سے کم رکھیں، ہم گھر بھی بنانے جارہے ہیں، بہت جلد یہ گھر بنانے شروع کردیے جائیں گے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ اسکیمز عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے، میرا ارادہ ہے کہ اگلے پانچ سال تک پورے پنجاب میں اس کو پھیلائیں گے، تمام ڈی سیز کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیںمریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہر چیز میں اگے اگے ہے، لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، میں ہر روز سولہ گھنٹے کام کررہی ہوں، نہ میں خود آرام سے بیٹھتی ہوں نہ ان کو آرام سے بیٹھنے دیتی ہوں، آنے والے دنوں میں آپ دیکھے گے کہ پچھلے پانچ چھ ماہ کی محنت رنگ لائے گی، اللہ تعالیٰ ہمیں اس نیک مقصد میں کامیاب کرے آمین۔اپنا گھر اپنی چھت کےلئے درخواست مندرجہ ذیل ویب سائٹ کے ذریعے د ی جا سکے گی،acag.punjab.gov.pk۔جبکہ مزید انفارمیشن کے لئے 0800-09100 اس نمبر پر لی جا سکتی ہیں۔
Read Next
18 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



