وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اتوار کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کورنگی کے تحت منعقدہ شمولیتی جلسے میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ سید وقار مہدی، صدر ڈسٹرکٹ کورنگی جانی میمن، شرجیل رصوانی، ایم پی اے فاروق اعوان، امان اللہ مسعود، رانا احسان، نعیم شیخ و دیگر پارٹی عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
اس موقع پر سابقہ ناظم ماڈل کالونی رانا طارق، اسد اللہ، رضوان شفیق و دیگر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔






