ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے یوسی 10 بادامی باغ کا دورہ کیا، ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کی طرف سےمائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کی سختی سے ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ڈینگی مہم میں غفلت پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ جعلی سرگرمیوں کے اندراج پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1852 مقامات سے برآمد ہونے والا ڈینگی لاروا موقع پر تلف کر دیا گیا، خلاف ورزیوں پر 1764 نوٹسز جاری کیے گئے اور 88 مقدمات درج ہوئے۔ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شہر بھر میں انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔