وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس کے دوران پنجاب میں ترمیمی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مسودے پر مزید غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور سپیشل سیکرٹری آسیہ گل نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ نے مجوزہ بلدیاتی ایکٹ پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹائون کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے دائرہ کار پر غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ مجوزہ مسودہ قانون میں سات لاکھ سے زائد آبادی والے شہر کو بگ سٹی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ تحصیل کو نئے نظام میں ایک یونٹ کا درجہ دیا جائے گا۔ اس لئے پنجاب حکومت کو ہر تحصیل میں پہلی دفعہ تحصیل کونسل کا قیام تجویز کیا گیا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ نئی مردم شماری کی روشنی میں حدبندی کے عمل کے بعد یونین کونسلز کی اصل تعداد کا تعین ہوگا۔ خواتین، اقلیتوں، کسانوں/ ورکرز اور نوجوانوں کی بھی ہر سطح پر نمائندگی ہوگی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ترمیمی بلدیاتی قانون میں مقامی حکومتوں کو زیادہ بااختیار بنائیں گے تاکہ شہریوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب میں مستحکم اور دیرپا بلدیاتی نظام چاہتی ہیں۔ ان کی ہدایات کے تحت نئے مسودہ قانون پر تفصیلی کام کیا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عوام کی توقعات پوری کئے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ نئی مردم شماری کے بعد مقامی حکومتوں کے ڈھانچے میں تبدیلی ہونی چاہیئے لہذا آبادی میں اضافے کے ساتھ بلدیات اداروں کا دائرہ کار بڑھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد مسودہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کو بھجوایا جائے گا۔
Read Next
18 گھنٹے ago
*با اختیار مقامی حکومتیں۔اصل مفہوم* تحریر:زاہد اسلام
19 گھنٹے ago
*پنجاب اور اسلام آباد،مقامی حکومتوں کے انتخابات* تحریر:زاہد اسلام
20 گھنٹے ago
بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2025 کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس
1 دن ago
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ حیدر علی چھٹہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمد بلال مخدوم کی تقرری
3 دن ago
پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو 4 ارب 74 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر اور ماہانہ گرانٹ جاری
Related Articles
چیف آفیسر ایم سی آلہ آباد وقاص حمید معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری،سی او منکیرہ سید سروش اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
5 دن ago
With the establishment of PSPA, the way for environment-friendly constructions has been paved, says Zeeshan Rafiq
7 دن ago
ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ممکن،پی ایس پی اے منظوری کے بغیر بننے والی سکیموں کو ریگولرائز کرنے کا بھی جائزہ لے گی،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
7 دن ago



