غزالی سلیم بٹ چیئرپرسن پی ایچ اے،چوہدری شہباز احمد وائس چیئرمین واسا مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ ، پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ نے مسلم لیگ ن کے پی پی 146 لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر پرسن مقرر کر دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے لاہور ہی سے منتخب ایم پی اے شہباز احمد چوہدری کو واسا لاہور کا وائس چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔وہ ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے بھی ممبر ہیں۔چوہدری شہباز احمد اور غزالی سلیم بٹ لاہور کی بلدیاتی سیاست میں بھی نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔غزالی سلیم بٹ یونین کونسل کے ناظم بھی رہے ہیں جبکہ چوہدری شہباز احمد کو لاہور کے کم عمر ترین بلدیاتی نمائندہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button