لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے گریڈ 17 میں ترقی پانے والے افسران کی تقرریاں کر دی ہیں۔ایل جی اینڈ سی ڈی سروس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تحصیل سطع پر تقرریاں کی گئی ہیں جو یونین کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دیں گے۔سیکرٹری بلدیات پنجاب شکیل احمد میاں کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق

اے ڈی ایل جی اوکاڑہ کو وہاڑی ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔اے ڈی ایل جی پھالیہ منصور حسین کی ڈی جی ایل جی اینڈ سی ڈی آفس خالی آسامی پرتقرری کی گئی ہے۔حال ہی میں گریڈ 17 میں ترقی پانے والے 14 افسران کی بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تقرریاں کی گئی ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اطہر جاوید ندیم کو اے ڈی ایل جی چشتیاں، محمد طارق کو چوبارہ،نذیر احمد کو 18ہزاری،محمد نعیم احمد مقبول کو رینالہ خورد، محمد رفیع لالہ موسی ،شیر افگن کو اے ڈی ایل جی صوبائی ہیڈکوارٹر لاہور، شفقت علی کو ٹیکسلا، ضمیر حسین کی مری،جاوید اقبال یزمان، اعجاز احمد خیر پور ٹامیونوالی، ممتاز احمد لودھراں اور محمد منیر اختر کی اے ڈی ایل جی خان پور تقرری کی گئی ہے۔محمد بلال کو اے ڈی ایل جی phq تعینات کیا گیا ہے۔






