وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت واسا ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ۔ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام اضلاع کے ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے تمام واساز مشینری اور ملازمین کے یونیفارم کا یکساں نفاذ رواں ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر تسلی بخش کارکردگی والے افسران کی اس نظام میں کوئی جگہ نہیں۔صوبہ بھر میں نالوں کی صفائی اور مین ہولز کورنگ نہ کرنے پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔مین ہول کورز کی مانیٹرنگ اور زیرو کمپلینٹ کیلئے تمام اضلاع میں ٹیموں کی تشکیل کردی گئی ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈ کیا جائے گا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واضح کیا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے گئے۔ ترقیاتی کاموں کے دوران عوامی مشکلات کا احساس، راستوں کو صاف رکھنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کل سے تمام اضلاع کا دورہ کروں گا اور کارکردگی کا جائزہ فیلڈ سے لیا جائے گا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
زاہد پرویز نے بطور مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
9 گھنٹے ago
*داتا دربار کے گردونواح اور بھاٹی چوک انڈر پاس کو آئندہ 15 روز میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
11 گھنٹے ago
سیلاب سے بچاؤ؛ ضلعی انتظامیہ لاہور کے حفاظتی انتظامات مکمل،ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ میں حفاظتی بندوں کا معائنہ
3 دن ago
روڈا کا غیر قانونی سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعدد کے دفاتر مسمار و سربمہر
3 دن ago
واسا لاہور کا مالی سال 2026-27 کا 50 ارب روپے کا بجٹ منظور
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر تیز رفتار عملدرآمد جاری، سیکرٹری ہاؤسنگ کا گجرات کا دورہ*
5 دن ago
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ریلوے اسٹیشن اربن ریجنریشن منصوبے کا دورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
2 ہفتے ago
راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا راوی شہر میں کمرشل واجبات کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کاروباری مراکز سیل
2 ہفتے ago
*LDA Enforces Strict Safety Measures at Construction Sites During Monsoon; Excavation Banned Until August 15*
2 ہفتے ago

