صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 14ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوبیسیوں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 14ارب 38کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پی ڈی ڈبلیوز کو وہیل چیئر، مصنوعی آلات، سماعت کے آلات اور دیگر معاون آلات کی فراہمی کیلئے 1 ارب روپے، وزیر اعلیٰ پاپولیشن مینجمنٹ اور فیملی پلاننگ پروگرام کیلئے 1 ارب روپے، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شکر گنج شوگر مل سے ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹر وے انٹر چینج تک جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ کی بہتری کیلئے 99کروڑ 97لاکھ 26ہزار روپے، جھنگمیں مالو موڑ تا بھریرہی جھنگ بھکر روڈ کی بحالی کیلئے 3 ارب 79کروڑ 84ہزار روپے، نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کے ڈیزائن اور تعمیر (ترمیمی) کیلئے 6 ارب 29 کروڑ روپے اور جہلم میں روہتاس فورٹ بائی پاس روڈ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 30کروڑ 96لاکھ 71 ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button