میلاد النبی ؐسے قبل تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے.میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ربیع الاول کے انتظامات کرنا ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارے لئے سعادت ہے۔ میلاد النبی ؐسے قبل تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے. انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے انتظامات کارخیر ہیں اور علماء کرام کی مشاورت سے انہیں ہر ممکن بہتر بنایا جائے گا، باغ ابن قاسم میں ہی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام جشن میلاد النبی ؐکے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام ، ثناء خواں رسولؐ اور دانشوروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button