کمشنرلاہور مریم خان کی زیر صدارت شہر میں زیر تعمیر سائٹس و کھدائی ایریاز کی سیفٹی اقدامات جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے شہر میں زیر تعمیر سائٹس و کھدائی ایریاز کی سیفٹی کیلئے سپیشل ضلعی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ڈویلپمنٹ محکمے کنسٹرکشن سائٹس، مرمت و بحالی کھدائیوں کے گرد سیفٹی اقدامات سوفیصد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ اپنی سائٹ کا ذمہ دار اور سرٹیفکیٹ دیگا غفلت پر زیرو ٹالرنس ہے۔ کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے، ایم سی ایل، واسا، پی ٹی سی ایل، سوئی گیس، لیسکو، سی اینڈ ڈبلیو کو سیفٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ کی پروفیشنل ٹیمیں شہر میں نکلیں اور 2 دن میں سیفٹی اقدامات کو سوفیصد مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے تمام محکموں کو جیو ٹیگنگ اور سائٹس کو محفوظ بنانے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے ”محفوظ بسنت“ کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس میں کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“6,7,8 فروری 2026, ہوگی، 6فروری 2026سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، لاہور میں اس وقت پتنگ بازی پر پابندی ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ ڈی سی آفس لاہور میں بسنت مرکزی کنٹرول سنٹر قائم ہے محکمے راہنمائی لے سکتے ہیں، تمام انتظامی محکمے، وفاقی محکمے بسنت کے دوران ہائی الرٹ پر ہونگے، تمام محکموں راونڈ دی کلاک ڈیوٹی پر رہیں اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہونی چاہئیں۔بسنت انتظامات کیلیے فرائض سرانجام دینے والے تمام محکموں نے اجلاس میں شرکت کی
Read Next
42 منٹس ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کماہاں روڈ،آشیانہ روڈ آپریشن،دو مسمار دو سربمہر
22 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
1 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا اہم فیلڈ دورہ،اتوکے اعوان میں عاشورہ روٹ،ایل ڈی پی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،ایک مسمار،چھ سربمہر
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کو ٹی ٹی آئی پی ٹیکس اور نقشہ فیس کی مد میں ریکارڈ آمدن وصول*
Related Articles
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی زیر صدارت انفورسمنٹ ونگ کا اجلاس،وال چاکنگ اور تجاوزات کے صفایا یقینی بنانے کی ہدایت
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،توحید سٹی،ہوریزن ہوم،پاسبان گارڈن کے دفاتر سیل
7 دن ago



