ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ آکشن، ریونیو جنریشن بارے بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے رواں مالی سال کی پہلی آکشن 25 ستمبر بروز بدھ کرے گا۔آکشن میں پٹرول پمپ سائٹس، مارکی سائٹس، ہسپتال، سپورٹس اور پارکنگ سائٹس کو لیز کے لیے آفر کرے گا۔علامہ اقبال ٹاؤن اور جوہر ٹاؤن میں پٹرول پمپ سائٹ، علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں پارکنگ سائٹ کو لیز پر دیا جائے گا۔قائد اعظم ٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن میں مارکی اور ہسپتال سائٹ، ایونیوون اور گرین فورٹ فیز ون میں سپورٹس سائٹ کو لیز پر دیا جائے گا۔فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر نزد ایکسپو سنٹر 20 کنال کا کمرشل پلاٹ بھی آکشن میں رکھا جائے گا۔ایف ٹی سی کے 20 کنال کمرشل پلاٹ کی ادائیگی 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور بقیہ ادائیگی 4 سال کی اقساط میں دینے کی سہولت ہو گی۔ایل ڈی اے کی سکیموں اور نجی سکیموں میں ایجوکیشن اور پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کو آکشن میں رکھا جائے گا۔آکشن میں ایل ڈی اے کی سکیموں میں رہائشی اور کمرشل پلاٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے نے آکشن رولز میں ترامیم کی ہیں، اقساط میں ادائیگی سے کاروباری افراد کو سہولت ملے گی۔ ایل ڈی اے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے مزید اقدامات کر رہا ہے۔اجلاس میں ٹاؤن شپ جناح مارکیٹ کا مجوزہ پلان بھی پیش کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 10 کنال 8 مرلے پر دکانیں بنائی جائیں گی، پارکنگ ایریا بھی مختص کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر قائد اعظم ٹاؤن نے بزنس پلان بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر آکشن، فنانس، ریونیو، ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
1 دن ago
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کادورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت*
4 دن ago
ڈی جی طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا جائزہ
6 دن ago
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
Related Articles
*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
*بھاٹی چوک انڈر پاس کی فنشنگ آخری مراحل میں ہے، انڈر پاس جلد کھولا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago



